پاکستانی شیعہ خبریں

بٹگرام: تکفیری دہشتگرد تنظیم کا مطلوب دہشتگرد حافظ نثار پولیس مقابلے میں ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بٹگرام : پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب کمانڈر حافظ نثار کو بٹگرام پولیس نے مقابلے کے بعد میں مارا گیا جب کہ اس کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رہورٹس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بٹگرام میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ علاقہ میں آپریشن کیا،آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم جوابی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا بعد ازاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حافظ نثار کے نام سے ہوئی ،حافظ نثار کالعدم تحریک طالبان شانگلہ تورغر کا کمانڈر تھا۔

اس موقع پر ڈی پی او راجہ صبور خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم حافظ نثا ر پولیس کو مطلوب تھا اورصوبائی حکومت نےا سکے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ذرائع کے مطابق طالبان کمانڈر حافظ نثار نے گزشتہ روز 2 ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جس کے بعد وہ پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے تھے تاہم آج ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی پی او راجہ صبور خان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button