امجد صابری کے اہلخانہ نے دباؤ میں آکر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں، قوال امجد صابری کے اہل خانہ نے دبائو میں آکر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
زرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں،قوال امجد صابری کی المناک شہادت کے بعد ان کے اہلِ خانہ پر شھید امجد صابری کے کیس کے حوالے سے دبائو ڈالا جارہا ہے کہ ان کی فیملی شھید امجد صابری کے کیس میں زیادہ دلچسپی نا لے۔اس پر اب ان کے اہل خانہ نے دبئی، امریکا یا کینیڈا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ امجد صابری کی شہادت کے بعد ان کے اہل خانہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے، اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس کیس میں زیادہ دلچسپی نہ لیں۔شھید امجد صابری کے بعض رشتہ دار بیرون ممالک رہتے ہیں، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا چیک دیا تھا، مگر ان کے خاندان پر دباؤ ڈالا گیا اور وہ چیک انہوں نے وفاقی حکومت کو واپس بھیج دیا۔
یاد رہے کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشتگردوں نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ کرکے عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں، قوال امجد صابری کو اس وقت شھید کیا کہ جب امجد صابری رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل پرجاری افطار ٹرانسمیشن میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔