پاکستانی شیعہ خبریں

آرمی پبلک اسکول حملے کا ماسٹر مائنڈ تکفیری دہشتگرد عمرنارے ڈرون حملے میں ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور: پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں مبینہ طور پر چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے،حملے میں آرمی پبلک اسکول معصوم بچوں کے قتل کی منصبہ بندی کرنے والا حملے کا ماسٹر مائنڈ تکفیری دہشتگردعمر نارے کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جو کہ ایک گاڑی میں سوار تھے۔ بتایا جارہاہے کہ چاروں مبینہ طور پر دہشت گرد تھے تاہم ان سے متعلق اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ خیبر ایجنسی کے ضلع ننگر ہار کے نزدیک افغان علاقے نازیان میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں طالبان کمانڈر عمر نارے کی ساتھیوں سمیت ہلاکت کی غیر تصدیق شدہ اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے جس میں اساتذہ سمیت 140 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر نارے نامی دہشت گرد تھا جو اس ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ یاد رہے طالبان کا یہ کمانڈر پشاور، کوہاٹ، بڈھ بیر، نوشہرہ اور خیبر ایجنسی میں ہونے والے کئی دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث تھا اور آرمی پبلک اسکول کا ماسٹر مائنڈ اسی کو قرار دیا جارہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button