مشرق وسطی

صدر بشار اسد کی حلب میں کامیابیوں پر شامی اور اتحادی افواج کو مبارکباد

شام کے صدر بشار اسد نے حلب میں اہم کامیابیوں پر شامی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شام سے خونخوار وہابی دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ شامی صدر بشار اسد نے شام فوج اور شامی اتحادیوں کو ایک صوتی پیغام میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فورسز اور شام کے اتحادیوں نے وہابی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے حوصلوں کو پست کردیا ہے بشار اسد نے کہا کہ شام کی سرزمین پر وہابی خونخوار گروہوں کو ٹکنے کی اجازت نہیں دی جائے گي انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ڈکٹیٹر حکومت دہشت گردوں کی سب سے بڑی حامی حکومت ہے اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب آل سعود کا بھی خاتمہ ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ ترکی کے سابق وزير اعظم داؤد اوغلو شام کے صدربشار اسد کو عہدے سے ہٹانے کی دھمکیاں دیتے رہے لیکن آخر کار اسے خود ہی اپنے عہدے سے منہ ہاتھ دھونا پڑا اور یہی حشر ان رہنماؤں کا بھی ہوگا جو امریکی سرپرستی میں اسلامی ممالک مين دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں جن میں سعودی عرب، قطر اور ترکی پیش پیش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button