پاکستانی شیعہ خبریں

پارہ چنار: پی پی رہنما حامد حسین طوری ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پارچنار میں ملک دشمن تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے حامد حسین طوری کو کل رات شہید کردیا، اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر حامد حسین طوری کو دہشتگردوں بے دردی سے قتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے، حامد حسین پی پی پی کے پارچنار میں صدر تھے۔ نمائندہ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے حامد حسین طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دفتر میں نشانہ بنایا جہاں وہ روانہ کی مصروفیت کے مطابق سرگرمایہ انجام دیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک بار ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے لیکن حکومت اور سیکورٹی ادارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، اس ملک میں عام شہری ہو، ڈاکڑ،انجینئر،وکیل یا کوئی سیاست دان سب ہی دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں ،یہاں ایک واحد دہشتگرد طبقہ ہی ہے جو صرف سکون کی زند گی بسر کررہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button