ڈی آئی خان، علامہ رمضان توقیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سید عنایت علی شاہ زیدی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈی ایس پی سید عنایت علی شاہ زیدی، سر پرست اعلی انجمن تبلیغات اسلامی و متولی امام بارگاہ چاہ سید منور شاہ سید نزاکت علی شاہ زیدی، (ر) ایچ وی سی سید انصار علی زیدی، تحصیل ممبر سید عارف علی زیدی، سید یاسر علی زیدی اور سید عظمت علی زیدی نے چاہ سید منور میں نجی اجلاس کے بعد میڈیا کو بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر علاقہ چاہ سید منور شاہ کی طرف سے تہور عباس اور سید اسد علی شاہ ہمارے نمائندگی نہیں کرتے اور انہوں نے جو پاک فوج اور پولیس کے ساتھ ہونیوالی میٹنگ میں ایس پی یاسر آفریدی کے خلاف جو باتیں کی ہیں،
ہمارا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ چاہ سید منور شاہ کے آکابرین نے (ر) ڈی ایس پی سید عنایت علی شاہ کو تمام اختیارات کے ساتھ اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔جو امن و امان سمیت دیگر مسائل کے سلسلے میں علاقے کی نمائندگی کریں گے۔ اس کے علاوہ ہم نے کسی دوسرے شخص کو انتظامیہ کے ساتھ مذکرات کے لئے نامزد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ و پولیس جو امن و امان کے حوالے سے اب کام کررہی ہے، ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کوٹلی امام حسین کے احتجاج کے دوران بد نظمی پھیلائی اور علامہ رمضان توقیر کی توہین کی ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم امن پسند ہیں اور علماء کرام کا احترام کرتے ہیں۔