Uncategorized

فوجی عدالتوں كی مدت ختم ہوگئی اچھا ہوا کیونکہ یہ امتیازی قانون جو مذہبی جماعتوں كے خلاف تھا، فضل الرحمان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علما اسلام (ف) كے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں كی مدت ختم ہوگئی اچھا ہوا کیونکہ یہ امتیازی قانون تھا جو مذہبی جماعتوں كے خلاف تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوجی عدالتوں  كی مدت ختم ہوگئی اچھا ہوا، خس كم جہاں پاك، كیونكہ یہ امتیازی قانون تھا جو مذہبی جماعتوں كے خلاف تھا۔ انہوں نے كہا كہ فوجی عدالتوں كے قانون كے خلاف ترمیمی بل كروایا تھا اگر قانون میں توسیع پر غور ہوا تو اس پر ہم حكومت سے بات كریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایك شخص كو فوج نے 4 برس پہلے گرفتار كیا اور ایك ڈیڑھ برس بعد ہونے والے آرمی پبلك اسكول كے واقعہ میں ملوث قرار دے دیا، اس كا تاثر یہ دیا گیا كہ جیسے سول عدالتیں بزدل ہیں اور انصاف نہیں دے سكتیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل كو كامیاب سپاسالار سمجھا جارہا ہے، آرمی چیف سے متعلق پوسٹران كے وقار كو مجروح كرنے والی بات ہے، غیر متنازع شخصیت كو كیوں متنازع بنایا جارہا ہے ،جنرل راحیل كی غیر جانبداری اور قیام امن كی كوششوں  كو كیوں  مجروح كیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء كی دعوت دینے والا آئین كی روح سے بغاوت كا مرتكب قرار پاتا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button