Uncategorized

آٹھ جولائی کو سرکاری طور پر یوم ایدھی قرار دینے کی قرارداد منظور

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) عظیم خادم انسانیت عبدالستار ایدھی کو سینیٹ میں خراج عقیدت۔ آٹھ جولائی کو سرکاری طور پر یوم ایدھی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی۔ ہر رکن رواں ماہ کی تنخواہ سے بیس ہزار روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو دیگا۔ سینیٹ میں عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت کی قرارداد منظور۔ ہر سال آٹھ جولائی کو یوم ایدھی منانے کی سفارش۔ تمام ارکان کا جولائی کی تنخواہ سے بیس بیس ہزار روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو دینے کا اعلان۔

عبدالستار ایدھی کی یاد میں قرارداد قائد ایوان راجا ظفرالحق نے پیش کی جو متققہ طور پر منظور کر لی گئی۔ چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے بتایا کہ سینیٹرز کی جولائی کی تنخواہ سے ایدھی فائونڈیشن کو دی جا رہی رقم سے چار ایمبولینسز خریدی جائیں گی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے لیے وقف کئے رکھی۔ 8 جولائی کو سرکاری طور پر ایدھی ڈے منایا جائے تاکہ نوجوانوں کو ان کی خدمات سے آگاہ رکھا جا سکے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button