Uncategorized

پاکستان میں مظلوم کی آواز بلند کرتے رہیں گے، قوم ساتھ دے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مظلوموں کی آواز بن کر اُبھری ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے تمام مظلوم طبقے مجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، 22جولائی کو ملک بھر میں مظلوموں کی فتح کا دن ہوگا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، ترجمان ثقلین نقوی اور انجینیئر سخاوت علی نے بند بوسن، لطف آباد اور شالیمار کالونی میں کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج کسی خاص مسلک کے لیے نہیں بلکہ ملک کے تمام مظلوموں کی ترجمانی ہے، جب تک منتخب حکومتیں تکفیری دہشتگردوں کی سرپرستی اور تحفظ فراہم کرتے ہیں ملک سے دہشت گردی کی جڑیں ختم نہیں ہوں گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 22جولائی کو ملک بھر میں سہہ پہر چار بجے سے رات 10بجے تک ملک کی تمام اہم شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔ ملتان میں سہو چوک (نزد ویلج ہوٹل)کے مقام پر خانیوال روڈ کو ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button