مجلس وحدت المسلمین آج کراچی سمیت ملک بھر کے اہم شاہراہوں پر احتجاجی دھرنا دے گی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت المسلمین آج بروز جمعہ کراچی کی 4 اہم مرکزی شاہراوں سمیت ملک بھر کے 100 سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے دے گی،دھرنے علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو 69 روز ہونے کے باوجود ارباب اختیار کی جانب سے توجہ نہ دینے پر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مختار امامی نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے اعلان کیا کہ 22جولائی کو ملت تشیع اپنے حقوق کی شناخت کے لیے سڑکوں پر ہو گی کیوں کہ کل علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو 69 روز پورے ہو جائیں گے اس کے باوجود حکمرانوں اور ارباب اختیار و اقتدار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔
واضح رہے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، ریاستی جبراور ملک و قوم کے مفادات کے منافی حکومتی پالیسیوں کے خلاف13مئی کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیاجس کوآج 69 روز گزر چکے ہیں۔ میڈیکل بورڈنے ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کر رکھا ہے۔