پاکستانی شیعہ خبریں
چارسدہ میں پولیس اہلکار دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
شیعہ نیوز ( ہاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) چارسدہ میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ چارسدہ پولیس کےمطابق اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپا ماراگیا۔ لیکن ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار خادم حسین شہید ہوگیا۔ کارروائی کےدوران دو ملزمان بختیار اور اطہر کو گرفتار کرلیا، جن سے اسلحہ بھی ہوا ہے۔ پولیس کاکہناہےکہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔