مشرق وسطی

داعش کے ٹھکانوں پر شام اور روس کے حملے

شام کے صوبے حمص میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر روس کے جنگی طیاروں کے حملوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

دمشق سے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے  کہا ہے کہ شام میں تعینات روس کے جنگی طیاروں نے تاریخی شہر تدمر کے قریب اور صوبہ حمص کے دیگر علاقوں میں داعش کے دو اہم ٹھکانوں کو بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو فلم میں دکھائی دے رہا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے تدمر شہر کے قریب کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب العالم ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے دمشق کے قریب حوش الفارہ کے علاقے کی جانب کافی پیش قدمی کی ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شامی فضائیہ نے حوش الفارہ کے علاقے میں مسلح افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حوش الفارہ کے قریب واقع مشرقی غوطہ کے علاقے میں حزب اللہ کے جوان شامی فورسز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button