Uncategorized

شیعہ سنی پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں، جنہیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی پُرامن جدوجہد کو متاثر کرنے کیلئے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار پنجاب حکومت کے متعصب وزیر رانا ثنااللہ کے بھانجے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا نے ہمارے پُرامن اور نہتے کارکنوں کیخلاف بلاجواز ایف آئی آر پولیس کی مدعی میں درج کرکے ہمارے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا اور ہمارے کارکنان اکثریت اب بھی لاپتہ ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود ڈومکی نے اوکاڑا قصور میں پنجاب حکومت کی جانب سے پُرامن احتجاجی دھرنے دینے والے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ پولیس نے قصور میں ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا، ہم نواز حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس قبیح عمل کا نوٹس لے، اور اس پولیس گردی میں ملوث ڈی پی او سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو برطرف کرکے تحقیقات شروع کرے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر کراچی سے لیکر گلگت بلتستان تک کامیاب علامتی دھرنے دیئے گئے، جو پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے، ملک بھر میں کہیں بھی کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، ہمارا مقصد عوام کیلئے تکلیف کا باعث بننا نہیں، بلکہ اپنی تکلیف اور حکومت کی بے حسی سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج علامتی تھا، ہم اپنی مظلومیت سے ظالموں کو سرنگوں کریں گے، جب تک شیعہ نسل کشی میں ملوث افراد کے خلاف ریاستی و عسکری اداروں کی طرف سے ملک گیر آپریشن کا آغاز نہیں کیا جاتا، تب تک مختلف انداز میں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ صوبائی سکریٹری جنرل نے کہا کہ احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنے والے شیعہ و سنی علماءکرام و اکابرین کے شکر گزار ہیں، شیعہ سنی پاکستان کے دفاع کی فرنٹ لائن ہیں، جنہیں دانستہ طور پر دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ حکمران مخصوص تکفیری گروہ سے دوستی کا حق ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button