Uncategorized
رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر وزیراعلیٰ سندھ نے آصف زرداری کو آمادہ کرلیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق صدر مملک اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملہ پر آمادہ کر لیا ہے۔
زرائع کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری کو آمادہ کر لیا ہے۔ رینجرز کو کراچی ڈویژن میں 120 دن کیلئے خصوصی اختیارات کی منظوری دی جائے گی، جبکہ رینجرز کے قیام کی مدت میں بھی ایک برس کی توثیق کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آج رینجرز کے اختیارات اور قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔