Uncategorized

عمران خان نے پاکستان میں ترک نجی اسکولوں کی ممکنہ بندش کی مخالفت کردی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکولوں کی بندش سے پاکستان میں شرح خواندگی میں مزید کمی آئے گی لہذاٰ اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کی ممکنہ بندش پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم مضبوطی سے ترک جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی شرح خواندگی انتہائی کم ہے اوراگر ان اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا تو یہ عمل ملک میں شرح خواندگی میں مزید کمی کا سبب بنے گا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ترک سفیر صادق بابر کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے گولن تحریک تھی جس کے ترک حکومت کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے انقرہ نے دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں اور پاکستان میں گولن کے تحت چلائے جانے والے اداروں کے حوالے سے ترک حکومت پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،امید ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے ملک میں فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے ادارے بند کردے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button