مشرق وسطی

شام میں دہشت گردی کا مقصد انتہا پسندی کی ترویج ہے: بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردانہ حملوں کا مقصد انتہا پسندی کو رواج دینا ہے۔

صدر بشار اسد نے پیر کو دمشق میں قبرص کے اسقف اعظم اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں کہاکہ شام میں دہشت گردانہ حملوں کا ایک بڑا مقصد شام میں تکفیری افکار اور روش کو پھیلانا اور اس کو رواج دینا ہے – شام کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے، کہ دہشت گرد عناصر شام کے کثیرالقومی اور منظم معاشرے کو نشانہ بنے رہے ہیں، کہاکہ شام کےعوام نے جو تلخ تجربات کئے ہیں ان کے باعث شامی عوام کا اتحاد اور زیادہ مستحکم ہوگا – قبرص کے اسقف اعظم کرسٹو استھومس نے بھی اس ملاقات میں کہاکہ یہ یورپی ملکوں کے مفاد میں ہوگا کہ وہ شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو پھر سے بحال کرلیں اور شام پرعائد ظالمانہ پابندیاں ختم کردیں جن کی وجہ سےاس ملک کے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button