Uncategorized

شہید علامہ عارف حسینی کی برسی شایان شان طریقہ سے منائی جائیگی، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 7 اگست کو اسلام آباد میں شہید قائد عارف حسین الحسینی کی برسی کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لئے تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ برسی میں پورے ملک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت ہائوس کراچی سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کیا۔علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ شہید قائد کی برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور اور موثر رابطہ مہم کا آغاز کریں۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ ہم اپنے اس عظیم قائد کے مشن پر پوری ذمہ داری سے گامزن ہیں۔ علامہ عارف حسینی وحدت و اخوت کے حقیقی داعی تھے۔ ان کی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز کے استحکام کی جدوجہد میں گزری۔

مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 73دن ہوچکے ہیں۔ ہماری اس تحریک کو مظلومین کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گے۔ اقوام عالم نے ہمارے اصولی موقف کو تسلیم کیا ہے، یہی ہماری سب سے بڑی فتح ہے۔ موجودہ حکمران اپنی رعونت اور اختیارات سے ہماری جدوجہد اور عزائم کو شکست نہیں دے سکتے۔ قصور اور اوکاڑہ میں پرامن احتجاج کرنے والے ہمارے کارکنوں پر مقدمات درج کرکے حکومت نے اپنی بوکھلاہٹ کو واضح کر دیا ہے۔ اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریاستی اداروں کی غنڈہ گردی کے ذریعے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ افراد کے خلاف درج مقدمات کو فوری خارج کیا جایا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کی صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے ایک انٹرنیشنل ہسپتال میں ان کی انجیوگرافی کی جا چکی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button