Uncategorized

برسی شہید قائد عقیدت و احترام سے منانے کیلئے پرعزم آئی ایس او کا کابینہ اجلاس

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی کی سربراہی میں تنظیم کا کابینہ اجلاس مرکزی دفتر المصطفیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

زرائع کے مطابق اجلاس میںشہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی اٹھائیسویں برسی کی مناسبت سے انتظامات کا سیر حاصل جائزہ لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔یاد رہے کہ شہید قائدعلامہ عارف حسین کی برسی کا مرکزی اجتماع 7 اگست کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں آئی ایس او بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ نے قائد شہید کی یاد آوری اور انکی تابندہ سیرت کو نسل نو تک منتقل کرنے کے لیے سات اگست کو شہید قائد کی برسی انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منانے کا عزم کیا۔ اجلاس میں قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع کے علاوہ آئی ایس او کے مرکزی کنونشن سمیت دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ 5 اگست 1988 کو پشاور میں علامہ عارف حسین حسینی کو امریکی گماشتوں نے علی الصبح شہید کر دیا تھا، آئی ایس او پاکستان ہر سال شہید کی برسی کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر شہید شاہد شیرازی ایڈووکیٹ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button