پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ہزارہ ڈویژن میں تنظیم سازی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں تنظیم سازی کی گئی۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن اور صوبہ خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی، علامہ ذوالفقار حسین اور علامہ مرتضیٰ نے وفد کی صورت میں تنظیم سازی کے لئے ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا۔ علامہ اقبال بہشتی نے مجلس وحدت مسلمین کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور بھوک ہڑتال کیمپ کی کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا۔ جس کے بعد تمام حاضرین نے تنظیم سازی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے بیان کی اور ایک مکمل اور مضبوط ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ جس میں علامہ سید وقار رضوی کو آئندہ کے تین سال کے لئے ضلع مانسہرہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، وفد نے ضلع ایبٹ آباد کا بھی دورہ کیا، تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس مدرسہ رسول اعظم میں منعقد کیا گیا۔ جس میں معززین شہر نے بھرپور شرکت کی۔

باہمی مشاورت کے بعد ایک متفقہ ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا، جس کے مطابق علامہ جہانزیب حسین جعفری کو ضلع ابیٹ آباد کے لئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ ضلع ہری پورکا اجلاس مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، جس میں اہلیاں علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہلیاں علاقہ کا کہنا تھا کہ ضلع ہری پور ہزارہ میں ایک اہم حیثیت کا حامل ہے، اور اس ضلع میں شیعہ آبادی بھی کافی تعداد میں موجود ہے اور ضلع بھی بہت بڑا ہے، لہذا اس ضلع کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے اور پھر اس کی تنظیم سازی کو عمل میں لایا جائے۔ جس پر علامہ اقبال بہشتی نے علامہ وحید عباس کاظمی کی سربراہی میں ایک آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا اور جمعتہ المبارک تک کا ٹائم دیا گیا تاکہ ہری پور شہر اور اس کے گرد و نواح پر مشتمل ایک ضلعی کابینہ کا سیٹ اپ بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button