پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ سید ساجد شیرازی کی رسم سوئم کوہاٹ میں ادا کی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی کے سابق سیکریٹری جنرل علامہ سید محمد ساجد شیرازی کی رسم سوئم انکے آبائی گاؤں کوہاٹ میں ادا کردی گئی۔

زرائع کے مطابق رسم سوئم میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی اکبر کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری علامہ غلام علی اکبر، رہنماء علامہ اعوان علی شاہ، علامہ سید ظہیر حسین سبزواری، علامہ محمد شیرازی اور دیگر کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ علی اکبر کاظمی نے مرحوم کے والد سے علامہ ساجد شیرازی کی وفات پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ احمد اقبال رضوی کی جانب سے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے مجلس سوئم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سید محمد ساجد شیرازی نے اپنے آباء و اجداد کی سیرت پر عمل کیا اور اسی راستے میں اپنی جان دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا امام وہ ہے جو اپنے زمانے کے خیبر کو فتح کرتا ہے اور ہم اسی امام کے پیروکار ہیں اگر ہمارے زمانے کا خیبر ہمارے سامنے آجائے ہمارے زمانے کا مرحب و انتر ہمارے سامنے آجائے تو ہم علوی راستے پر چلتے ہوئے یہود و ہنود کی لاشوں سے گزر جائيں گے اور میدان چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے۔ یہ سید شیرازی نہ اپنے عمل سے کردکھایا ہے۔ اس سید کے بارے میں گواہ ہوں وہ تہجد گزار تھا، متقی پرہیزگار تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button