پاکستانی شیعہ خبریں

لکی مروت، سی ٹی ڈی اہلکاروں پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد جہنم واصل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں پر لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے، جس کی زد میں آکر دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ جوابی کارروائی میں ایک تکفیری دہشتگرد حملہ آور جہنم واصل ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا ہے۔

زرائع کے مطابق تھانہ سرائے نورنگ کے علاقے مسلم باغ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں نے اچانک ان پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دو اہلکار صدیق اور اسلم خان شدید زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس کی جوابی فائرنگ سے تکفیری دہشتگرد شفیق الرحمن ولد خلیل الرحمن موقع پر ہی جہنم واصل ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، جبکہ جوابی فائرنگ میںایک تکفیری دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگیا جبکہ اسکا دوسرا دہشتگرد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے فرار ہونے والے تکفیری دہشتگرد کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button