Uncategorized

امجد صابری کو کس نے قتل کیا؟ تحقیقاتی ٹیمیں باہمی اختلافات میں الجھ گئیں

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں،قوال امجد صابری کو کس نے شھیدکیا ؟ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں اس گتھی کو سلجھانے کے بجائے، باہمی اختلافات میں الجھ گئی ہیں۔

زرائع کے مطابق امجد صابری کیس میں پہلی پیش رفت اس وقت ہوئی، جب پولیس نے عمران صدیقی نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ اگلا مرحلہ دہشتگرد سے تفتیش کا تھا جہاں پولیس کے باہمی اختلافات ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید ہوتے جارہے ہیں۔ پولیس کا ایک حلقہ عمران صدیقی ہی کو امجد صابری کا قاتل قرار دیتا ہے جبکہ اعلی پولیس افسران نے اسے قاتل ماننے سے انکار کردیا ہے۔ اعلی پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کیس کی جیو فینسنگ کے مطابق ملزم نہ تو واردات کی جگہ پر موجود تھا اور نہ ہی گواہوں نے اسے دیکھا۔ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ملزم کے اہل خانہ بھی اسے بے گناہ قرار دے رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کے مطابق امجد صابری قتل میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی ہے لیکن شوٹرز کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ امجد صابری کے قتل میں کسی گروپ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش چار مختلف زاویوں سے کی جارہی ہے جبکہ مختلف تحقیقاتی اداروں میں انویسٹی گیشن کے زاویوں پر اختلافات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button