Uncategorized

آئی جی سندھ کی فوجی اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فوجی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تکفیری دہشتگرد حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

زرائع کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کراچی پولیس چیف مشتاق مہر سے پارکنگ پلازہ صدر کے قریب سیکیورٹی ادارے کی گاڑی پر فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرکے فارنزک تحقیقات کی بدولت واقعے میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی، جائے وقوعہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں، جس کی مدد سے تکفیری دہشتگرد حملہ آوروں کی شناخت میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ یکم دسمبر 2015ء کو بھی کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button