Uncategorized
کراچی،رینجرز کی کاروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد، اسلحہ ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا، ترجمان رینجرز
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔
زرائع کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کاروائی میں برآمد کیا جانے والا اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا، جس میں آر پی جی سیون، 8 راکٹ لانچر، 3 ہیوی مشین گن، 1820 راؤنڈز اور سات فیوز برآمد کیے گئے ہیں۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ کراچی میں بد امنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی میں کاروائی کو تیز کیا جائے گا۔