پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ : دہشتگردوں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاں بحق

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کوئٹہ: بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی کارروائیوں کا مرکز بن گیا ، کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے نواحی علاقے میں سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی عزیز الرحمان کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ آخری اطلاعات تک اس واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے تاہم پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے سریاب روڈ پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا تھا۔

ایک اورکارروائی میں کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی،جس میں چارجوان شہید ہوگئے جبکہ منگل کو ہزارگنجی اور سریاب روڈ پر چار پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button