Uncategorized

سرگودھا میں ڈولفن فورس کے قیام کی منظوری، تخمینہ جات کو حتمی شکل دیدی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پنجاب کی صوبائی حکومت کی طرف سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کامیاب تجربے کے بعد سرگودھا سمیت پانچ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں "ڈولفن فورس” کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کیبنٹ سب ڈویژن نے دوسرے فیز کے تحت سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور ساہیوال میں ڈولفن فورس کے قیام کی منظوری دیدی ہے اور اسکی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو آئندہ چند روز میں ارسال کر دی جائے گی۔ مذکورہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ڈولفن فورس کے قیام کیلئے تخمینہ جات کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے، جس کے مطابق 57کروڑ روپے موٹرسائیکلوں و دیگر وہیکلز کیلئے ،10 کروڑ روپے یونیفارم اور دیگر اخراجات جبکہ 25 کروڑ روپے دفاتر کے قیام اوران کی تزئین و آرائش پر خرچ ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button