مشرق وسطی

دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں تو انھیں عام معافی دیدی جائے گی، بشار السد

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں تو انھیں عام معافی دے دی جائے گی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بشار الاسد نے یونان کے اے ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردی کی کارروائیاں شروع ہونے کے وقت سے ہی ہم نے دہشت گردوں کے سامنے یہ آپشن رکھا تھا کہ اگر وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں تو انھیں عام معافی دے دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی اس معافی پر عمل ہو رہا ہے اور تقریباً تین سال سے جو دہشت گرد اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹنے کے لئے ہتھیار ڈال دیتے ہیں، انھیں معافی دے دی جاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ::: مولانا فضل الرحمن نے’ شام ‘کے حوالے سے وہ بات کہہ دی جسکی امید نہیں تھی

شام کے صدر نے مزید کہا کہ جو دہشت گرد معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹ آتے ہیں، وہ اگر چاہیں تو سیاسی سرگرمیوں اور انتخابات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ بشار الاسد کا یہ اقدام شام میں امن قائم کرنے اور اس ملک میں خونریز تشدد اور جھڑپوں کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ واضح رہے کہ اس معافی میں وہ دہشت گردانہ جرائم شامل نہیں ہیں کہ جو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے قانون میں آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button