پاکستانی شیعہ خبریں

مہمند ایجنسی:بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود مواد برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) فرنٹیئر کور نے مہمند ایجنسی کے علاقہ غلنئی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود مواد برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق سرچ آپریشن غلنئی میں کیا گیا . جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی ،فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیااورایک لاش بھی برآمد کی گئی جس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 7 شارٹ مشین گن، 29 میگزین، سیکڑوں کارتوس، 14 دستی بم، 5 دیسی ساختہ بم ، 55 بیٹری سیل 7 میٹر پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، ریموٹ کنٹرول ڈیوائز اور پریشر پلیٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 9 کلوگرام خشک میوہ، ڈرپس، سرنج، موبائل سمز، میموری کارڈز، ڈائری اور 10 ہزار روپے نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button