پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بے گھر ہونیوالے افراد کا احتجاجی دھرنا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شمالی وزیرستان میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے متاثرین نے امدادی رقوم میں تاخیر کے خلاف پشاور میں واقع قدرتی آفات سے نمٹنے کے وفاقی ادارے ایف ڈی ایم اے کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا۔

زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے متاثرین نے دورانِ احتجاج پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جس پر ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرجنرل اور سرحدی اور قبائلی امور کے وفاقی وزیر کے خلاف نعرے درج تھے۔ شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی ملک خان مرجان نے کہا کہ دو سے تین ہزار خاندانوں کو امدادی رقوم جاری نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے وہ اپنے علاقوں کو واپس نہیں جا سکتے۔ چار دیہات کے متاثرین کی اے ٹی ایم سیمیں بلاک ہوگئی ہیں۔ جس کے باعث وہ بنکوں سے رقم نہیں نکال سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button