Uncategorized

نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو مؤثر سیکورٹی فراہم کی جائے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے نماز جمعہ کے موقع پر عبادت گاہوں کے باہر سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے نماز جمعہ کے موقع پر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امام بارگاہوں اور مساجد کے باہر نمایاں نفری تعینات کی جائے اور انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کو مزید ہدایت کی کہ ’’افسران اہلکاروں کے ڈیوٹی پوائنٹس پر نظر رکھیں اور ان پوائنٹس کو ہرگز خالی نہ چھوڑیں، سیکورٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں کو معلومات فراہم کی جائیں‘‘۔ اے ڈی خواجہ نے شہر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ ’’وہ اپنے علاقے پر خاص نظر رکھیں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے گشت، پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو بڑھائیں‘‘۔

آئی جی سندھ کے پولیس افسران کو پابند کیا کہ خفیہ معلومات حاصل کر کے دیگر متعلقہ افسران تک اس کو پہنچایا جائے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مربوط بنایا جائے۔ واضح رہے دو روز قبل آرمی جوانوں پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے شہر میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے خاص اقدامات کیے گیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button