Uncategorized

عزاداری کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، سبطین سبزواری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہدا ملت جعفریہ کی شہہ رگ حیات ہے، اس کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پولیس کی طرف سے مجالس کروانے پر مقدمات کا اندراج ریاستی دہشتگردی اور مذہبی معاملات میں مداخلت ہے، جس کا حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا، حسینیت کو دبانے والے خود مٹ گئے ان کا کوئی نام و نشان باقی نہیں۔

زرائع کے مطابق شیعہ علما کونسل ضلع گوجرانوالہ کے اجلاس سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ عزاداری صدیوں سے جاری ہے ،جس کے ذریعے یزیدیت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا گیا اور یہ عزاداری کے اثرات میں سے ہے کہ اب کوئی یزید کے حامی ہونے کا دعویٰ نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ محرم الحرام میں پولیس کی طرف سے عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جنہیں مسترد کرتے ہوئے شہریوں نے اپنے حسینی ہونے کا ثبوت فراہم کیا اور پیغام دیا کہ کربلا والوں کے غم میں مجالس عزا کے انعقاد کیلئے جان و مال قربان کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی صلح پسندی اور عدم تشدد پر مبنی ہے، جسے عوام کی حمایت حاصل ہے، ان کے حکم کے مطابق کسی قسم کا جھگڑا کئے بغیر قربانیاں دے کر اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے، انتظامیہ فریق نہ بنے، حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف جو کارروائیاں کی ہیں، انہیں مسترد کرتے ہیں اور عزاداری کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قربانی دیں گے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔

علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کی قربانیاں پاکستان کے گلی کوچے میں موجود ہیں، ہم زندہ قوم ہیں، جسے ہر دور میں مصائب کا سامنا رہا، مگر اہل بیتؑ کی محبت سے کوئی نہیں روک سکا۔ انہوں کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل میں اتحاد بین المسلمین کی فضا قائم کرنے میں تحریک جعفریہ کا بڑا کردار ہے، اسے زندہ رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں، عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button