Uncategorized

دہشت گردی امریکی پالیسیوں کی پیداوار ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نواز شریف کیخلاف دائر ریفرنس میرٹ پر فیصلہ کرے، کالا باغ ڈیم نہ بنانا قومی جرم ہے، دہشت گردی امریکی پالیسیوں کی پیداوار ہے، نیب میگا سکینڈلز میں ملوث بڑے ملزموں پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر جاندار قومی پالیسی کی ضرورت ہے، نئے وزیراعلیٰ سندھ کو جرائم، کرپشن اور دہشتگردی پاک کریں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پیر سید محمد شاہ ہمدانی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت نے غربت کے بجائے غریب مکاؤ پالیسی اختیار کر رکھی ہے، ملک کی معاشی ترقی کے راستے میں قرضوں کے پہاڑ کھڑے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے، حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ ملک سے باہر جا رہا ہے، ملک کو قرضوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، حکمرانوں نے عوام کو ڈاکوں، ڈھاکوں اور فاقوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button