Uncategorized

کشمیری بھائی، بہنوں کی سسکیوں پر حکومت پاکستان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،سفیر شہانی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کشمیر میں انڈین آرمی کی بربریت جاری ہے۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ضلعی سیکریٹری جنرل سفیر شہانی کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی سسکیاں ناقابل برداشت ہوتی جار ہی ہیں، جبکہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت پر حکومت پاکستان کی خاموشی حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم حکومت پاکستان، یو این او اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کو جلد از جلد بند کرائیں اور ہندوستانی آرمی پر جنگی جرائم کا سلامتی کونسل میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ اور ہر فورم پر مظلومین کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button