پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: دہشتگردوں کے ہاتھوں میں حساس ادارے کا افسر قتل

شیعہ نیو ز( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے انسپکٹر عثمان گل کو قتل کردیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آئی بی انسپکٹر عثمان گل کو پشاور کے علاقے وزیر باغ میں اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب وہ گھر سے دفتر جارہے تھے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران ایک راہگیر نوجوان بھی زخمی ہوا، جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا، تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز عباس مجید مروت کے مطابق واقعہ صبح سوا 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آئے روز شدت پسندوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔ گذشتہ ہفتے 29 جولائی کو بھی پشاور میں چارسدہ بس اڈے کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 18 جولائی کو بھی خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے دیربالا یا اپردیر میں ڈوگ درہ کے قریب وین پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button