مشرق وسطی

بشار اسد کی شام کے اندرہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پائی جانے والی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار

شام کے صدر نے اس ملک کی فوج کے اندر دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے پائی جانے والی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار اسد نے اس ملک کی فوج کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کو ثابت کردکھایا-

بشار اسد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شام اپنی تاریخ کے فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے عوام کو استقامت و پائداری کی دعوت دی تاکہ کامیابی کے حصول کے بعد، وہ اپنے ملک کے لئے روشن مستقبل رقم کریں-

شام کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شامی فوج ایک بنیادی ادارے کی حیثیت سے عالیشان تاریخ کی حامل ہے اور ملک کے اقتدار اعلی اور امن و سلامتی کے دفاع میں ہمیشہ آگے آگے رہی ہے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی پیشقدمی اتفاقیہ نہیں رہی ہے اور جنگ کے میدان میں اس کی طاقت و جدت عمل کا واضح ثبوت ہے-

شام کے صدر بشاراسد نے گزشتہ چھے برسوں سے اس ملک میں جاری بحران میں فوجی جوانوں کے ایثار و قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شام کی مسلح افواج، دہشت گردوں کے خلاف نیابتی جنگ میں ڈٹی رہیں گی جو سامراجی طاقتوں کے پٹھووں نے ان کی توسیع پسندانہ سازشوں کے تحت شام کے خلاف شروع کی ہے اور شام پر یلغار کر رکھی ہے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button