Uncategorized

ندیم عباس کاظمی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کی شوریٰ نے اکثریتِ رائے سے سید ندیم عباس کاظمی کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ جنوبی پنجاب کے ترجمان سید ثقلین نقوی کے مطابق ضلعی شوریٰ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے سید ندیم عباس کاظمی کو مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب نومنتخب سیکرٹری جنرل سے عہدے کا حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے نو منتخب سیکریٹری جنرل سید ندیم عباس نقوی نے اپنے خطاب میں کہا شھید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، وحدت امت مسلمہ کے حقیقی داعی تھے۔ وہ زندگی بھر اس ان طاغوتی طاقتوں سے برسرپیکار رہے، جنہوں نے عالم اسلام کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھا رکھا تھا۔ وہ وطن عزیز میں فرقہ واریت سے پاک ایسے نظام کے خواہاں تھے، جس میں ہر مکتبہ فکر کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو۔ شہید قائد کا جرات مندانہ کردار استکباری قوتوں کو اپنی موت کی شکل میں نظر آتا ہے۔ یہی آواز حق اس عظیم قائد کی شہادت کا باعث بنی۔سید ندیم عباس نقوی نے مزید کہا کہ 7 اگست کو شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہوگا۔ جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے ہمارے قائد علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال 13 مئی سے جاری ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ فوراً اس مسئلے کا حل نکالا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا تو یہ بھوک ہڑتال ختم ہو جائے گی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید فرخ مہدی، سید شبر رضا زیدی، مرزا وجاہت علی، مولانا ہادی حسین ہادی اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button