پاکستانی شیعہ خبریں

صوابی سرچ آپریشن، پولیس اوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ طالبان کا کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق گدون کے علاقے اتلہ میں پولیس نے تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا کہ اس دوران ایک گھر میں موجود شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ اے ایس آئی اور ساتھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا  دہشتگرد مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کلعدم تحریک طالبان کا کمانڈر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button