پاکستانی شیعہ خبریں

صوابی میں پولیس مقابلہ، پولیس اہلکار شہید جبکہ دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک تکفیری دہشتگرد مارا گیا جبکہ دو دہشتگرد زندہ پکڑے گئے۔

زرائع کے مطابق صوابی پولیس نے تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گدون کے علاقہ بیرگلی میں کارروائی کی۔تکفیری دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھادھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے۔ جوابی فائرنگ سے ایک تکفیری دہشتگرد نھی جہنم واصل ہوگیا جبکہ دو تکفیری دہشتگرد زندہ گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک اور پکڑے جانیوالے تکفیری دہشتگروں کو تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button