Uncategorized

ملت جعفریہ کو تعلیمی میدان میں آگے لے جانا ہماری اولین خواہش ہے، صدر آئی ایس او کراچی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او کے جوان ملت جعفریہ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، ملت جعفریہ کو تعلیمی میدان میں آگے لے جانا ہماری اولین خواہش ہے، اس ضمن میں تمام جامعات کے اندر خصوصی نشستوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ہر میدان میں طلبہ کی بھرپور رہنمائی کی جائے گی۔

زرائع کے مطابق ان کیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت تیسرے دو روزہ عمومی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی ایس کراچی ڈویژن کے دو روزہ عمومی اجلاس کا انعقاد ڈویژنل صدر یاور عباس کی صدارت میںشاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں واقع حسینی مشن امام بارگاہ میں کیا گیا، جس میں کراچی ڈویژن کی کابینہ سمیت شہر قائد کے تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنی کابینہ کے ہمراہ شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق ڈویژنل صدر یاور عباس کی زیرصدارت عمومی اجلاس میں رواں سال جاری تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ سال کے دیگر پروگرامات پر مفصل بحث کے بعد منظوری عمل میں آئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن یاور عباس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں پر مظالم پر حکومتی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت کی جانب سے محض کاغذی بیانات اور مطالبات کافی نہیں ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرے۔ اس موقع پر رواں سال ہونے والے ڈویژنل کنونشن کے انعقاد کی منظوری بھی دی گئی، جو 17 اور 18 ستمبر 2016ء کو منعقد کیا جائے گا، کنونشن کا چیئرمین علی اویس کو بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button