Uncategorized

لاہور، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے جاری احتجاجی کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام گیا، تقریب میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنر ل علامہ حسن ہمدانی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو 81 دن گزر چکے ہیں، آج وہ اپنی مخدوش صحت کے سبب ہسپتال میں داخل ہیں، جمہوریت کے جھوٹے دعویدار حکمران سن لیں کہ ملت جعفریہ اپنے اس عظیم رہنما کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں حکمران جماعت برسراقتدار نہیں رہیگی، ہماری جدوجہد کسی حکومت کو گرانے کیلئے نہیں بلکہ مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 اگست کو لاہور سے ہزاروں کی تعداد میں ملت جعفریہ کے فرزندان اسلام آباد پہنچیں گے، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا ایک یاد گار اجتماع ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button