Uncategorized

ملتان، ضلعی انتظامیہ نے مرکزی امام بارگاہ ابوالفضل العباس اور مسجد جعفریہ کو شہید کر دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملتان کے معروف چوک کمہاراں والا پر موجود مرکزی امام بارگاہ ابوالفضل العباس اور مسجد جعفریہ کو ضلعی انتظامیہ نے میٹرو روٹ کی آڑ میں شہید کر دیا۔

زرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے رات گئے امام بارگاہ کا بھاری مشینری کے ذریعے گھیرائو کیا، قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور نماز صبح سے پہلے آپریشن کر دیا۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں نفری تعینات کر رکھی ہے اور چوک کمہاراں والا کے اردگرد ایک کلومیٹر تک ٹریفک کو بند کر رکھا ہے۔ اس امام بارگاہ کو شہید کرنے میں جہاں مقامی انتظامیہ نے کردار ادا کیا، وہیں مقامی درباری افراد بھی پیش پیش تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button