پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، تکفیری دہشتگردوں کے کئی سہولت کار پکڑے جاچکے ہیں، ڈی پی او

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پولیس کی فلاح وبہود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ نوکری وردی کیلئے کریں، تبادلوں اور تقرریوں کیلئے سیاسی درباروں کے دروازے نہ دیکھیں۔ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس ریفارمز کی منظوری پر ہر اہلکار مبارک باد کا مستحق ہے۔ جس کیلئے خیبر پختونخوا پولیس وزیراعلی پرویز خٹک اور انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی کے مشکور ہیں۔

زرائع کے مطابق خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی نے پولیس لائن میں پولیس دربار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس پی سی ٹی ڈی امان اللہ خان، ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ خان، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر دربار میں پولیس اہلکاروں نے اپنے مسائل بیان کئے، ڈی پی او نے توجہ سے ان مسائل کو سنا اور ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کی کوششوں سے پولیس سیاسی مداخلت سے آزاد ہوکر کام کررہی ہے۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دنوں میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی لہر چلی لیکن پولیس نے سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ملکر اب کافی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تکفیری دہشت گردوں کے کئی سہولت کار پکڑے گئے ہیں۔ وارداتوں کیلئے ریکی کرنے والے بعض تکفیری دہشتگرد بھی پکڑے گئے ہیں۔ جو شہریوں کے لئے خوشخبری ہے، شہر سے خوف کے سائے ختم کریں گے۔ پولیس ویلفیئر فنڈ کو میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button