Uncategorized

چودھری نثار علی خان کا بھارتی ہم منصب کو سارک کانفرنس میں جواب خوش آئند ہے، معصوم نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پیر سید معصوم نقوی نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، حسن موسوی کی گرفتاری اور درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادائیگی سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید معصوم نقوی نے جمیعت کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پیر اختر رسول، ڈاکٹر امجد چشتی، پیر عنصر فرید اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پیر معصوم نقوی کا کہنا تھا کہ اب تک کی حکومتی کوششوں سے لگتا ہے کہ کشمیری ہی پاکستان کی وکالت کر رہے ہیں، حکومت بین الاقوامی سطح پر کچھ نہیں کر رہی، البتہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا بھارتی ہم منصب کو سارک کانفرنس میں جواب خوش آئند ہے، اس پالیسی کو جاری رکھا جائے تاکہ کشمیری خود میں اعتماد میں محسوس کریں۔

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر میں فریق اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا پشت بان ہے، اسے اپنا یہ کردار عالمی سطح پر بھی ادا کرنا چاہیے تاکہ کشمیری خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے جس طریقے سے قربانیاں دی ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی، اب پاکستان کا فرض ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ضمیر کو جھنجوڑے تاکہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button