Uncategorized

مساجد، امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، آئی جی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

زرئع کے مطابق سینٹرل پولیس آفس سے میڈیا کو جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں آئی جی سندھ نے پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کی شہر میں تمام عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے جائیں۔ انہوں کہا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات، مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ بڑھایا جائے، اس کے علاوہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کو ہر سطح پر موثر بنایا جائے اور ہدایت کی کہ تمام خفیہ معلومات کو فالو کرکے انسدادی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔ آئی جی نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی پر بھیجنے سے قبل سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز متعلقہ تھانوں کا سرپرائز وزٹ کریں اور ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت کا پابند کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button