Uncategorized

رینجرز نے اندرون سندھ آپریشن کا آغاز کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاقی حکومت کی جانب سے اختیارات دیئے جانے کے بعد سندھ رینجرز نے اندرون سندھ میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق سندھ رینجرز نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے اختیارات ملتے ہی سندھ رینجرز نے اندرونِ سندھ میں بھی ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں اور دیگر مشکوک و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کراچی آپریشن میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں، سیاسی جماعتوں کے مسلح ونگز،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب ترین کاروائیوں کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ رینجرز کی جانب سے نئے اختیارات میں جہاں کراچی آپریشن کو مزید تیزی کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرنے کا حکم دیا گیا وہیں وفاقی حکومت نے سندھ رینجرز کو اندرونِ سندھ میں بھی ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں اور انکےسہولت کاروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصڑ کے خلاف بھی بھرپور آپریشن کرنے کے اختیارات دے دیئے۔

سندھ رینجرز نے اندرونِ سندھ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے شہداد کوٹ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کرتے ہوئے 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔زرائع کے مطابق ان افراد میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کے کارکنان اور قوم پرست جماعتوں کے افراد شامل ہیں ۔یاد رہے اس قبل بھی اندرون سندھ کے شہروں خیرپور ،جیکب آباد،شکارپور میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکرِ جھنگوی کی جانب سے مقامی مسجد و امام بارگاہ میں نمازِ جمعہ اور 9 محرم الحرام کے جلوسِ عزاء پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 100 سے زائد شیعہ و سنی مسلمان شھید ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button