پاکستانی شیعہ خبریں

تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کے باوجود بلوچ عوام جشن آزادی منانے کے لئے پرعزم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے خونی حملوں کے باوجود بلوچ عوام جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے پرعز م ہے۔جشن آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرانے لگے، شہر بھر میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیاں فروخت کرنے کیلئے اسٹالز سج گئے، بڑوں اور بچوں کا رش، شہریوں کا جشن آزادی جوش و جذبے سے منانے کے عزم کا اعادہ۔

زرائع کے مطابق یوم آزادی کے قریب آتے ہی جہاں بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) لشکرِ جھنگوی،جنداللہ سمیت دیگر ملک دشمن دہشتگردوں کی جانب سفاکانہ حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے وہیں صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے بلوچستان میں سبز ہلالی پرچم کی بہار آگئی ہے، شہر کی اہم شاہراہوں، گلی، محلوں، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں میں قومی پرچم لہرانے لگے ہیں جبکہ شہر کے گلی، محلوں اہم شاہراہوں اور بازاروں میں قومی پرچم، بینرز، بیجز اور جھنڈیاں فروخت کرنے کے لئے خصوصی اسٹالز سج گئے ہیں، جہاں شہریوں کا سارا دن رش لگا رہتا ہے اور لوگ جوش و جذبے کے ساتھ قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیاں خریدتے رہتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت باالخصوص سکیورٹی فورسز سے اپیل کی ہے کہ وہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں جشن آزادی کے آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات باالخصوص کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں قومی پرچم، بیجز فروخت کرنیوالے دکانداروں کی سکیورٹی کا خصوصی بندوبست کریں۔

دوسری جانب ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے پے در پے حملوں کے باوجود جہاں بلوچ عوام جشنِ آزادی منانے کئ لئے پرعزم ہے وہیں حکومت بلوچستان نے بھی جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کو ایوب اسٹیڈیم میں ہوگی، جس میں پرچم کشائی کی جائے گی، جبکہ 14 اگست کو زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوگی، جس میں وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں شہر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ عسکری پارک، لیاقت پارک، سیٹلائٹ ٹائون پارک اور بے نظیر پارک میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد کئے جائینگے۔ عوام نے بھی یوم آزادی جوش و جذبہ سے منانے کا عزم کیا ہے۔

بلوچستان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن بھرپور طریقے سے مناتی ہیں، آزادی ایک نعمت ہے جسکی ہم سب کو قدر کرنی چاہیئے۔کوئٹہ سمیت پورے صوبے کے بلوچ عوام ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں کے باوجود 14 اگست کو انتہائی جوش و جذبے کیساتھ منائینگے، ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آزادی کی خاطر جانیں قربان کر دیں۔ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پورے ملک اور خاص کر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور دفاع وطن کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور ملک دشمن،ا سلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف افواجِ پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ان سفاک اور خونخوار تکفیری دہشتگردوں سے وطنِ عزیز اور اپنی عوام کا دفاع کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button