فرقہ واریت مسلمان معاشرے کو تباہ کر رہی ہے، مولانا شفا اللہ بخاری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرقہ واریت اسلامی معاشرے کو تباہ کر رہی ہے۔ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ ارضِ پاک پر کاری ضربیں لگا رہے ہیں اور ہم ایکدوسرے پر کفر کے فتویٰ لگانے میں مصروف ہیں۔موجودہ دور میں فرقہ واریت میں اضافے کا سبب کتاب اللہ قرآنِ کریم سے دوری کی وجہ سے ہے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار تحریک نوجوانان توحید و سنت پنجاب کے صوبائی امیر سید شفا اللہ بخاری نے خوشاب میں جامع مسجد خالقداد بندیال قائد آباد میں عظمت اسلام کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید شفاء اﷲ شاہ بخاری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسائل سے نجات کے لئے قرآن پاک کی نورانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیئے۔دین سے دوری کے نتیجہ میں میں فرقہ واریت عروج پر ہے، جس سے معاشرہ تباہی کی دلدل میں گرتا جا رہا ہے، علمائے کرام کو فرقہ واریت ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول میں شھید ہونے والے بچوں سے تکفیری دہشتگردوں نے ان کا مذہب و مسلک نھی پوچھا تھا بلکہ انکو پاکستانی ہونے کی اتنی بھیانک سزا دی گئی۔ پاکستان میں فرقہ واریت کو ایک مخصوص نظریہ ہوا دے رہا ہے۔اسی نظریے کے لوگ اپنے نظریات کو پاکستان کے 18 کروڑ عوام پر تھوپنا چاہتے ہیں ، جو کہ ہرگز ممکن نھی ہے۔