پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ "جماعت الاحرار” نے قبول کرلی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے گروہ ’’جماعت الاحرار‘‘ نے قبول کرلی ہے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ روز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی میت لینے وکلاء اسپتال پہنچے تو وہاں ایمرجنسی کے گیٹ پر پہلے سے موجود سفاک تکفیری خودکش حملہ آور نے دھماکہ کردیا، جس کے نتیجے میں 93 افرادشھید اور 75 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جن میں 63 وکلاء، 29 سویلین، 2 صحافی اور ایک ڈاکٹر سمیت 3 سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستن (ٹی ٹی پی)کے منحرف دہشتگرد گروہ "جماعت الاحرار” نے سول اسپتال حملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ "جماعت الاحرار” کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو پیغام دیتے ہوئےکہا کہ کوئٹہ میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کےگروہ "جماعت الاحرار” کےدہشتگردوں نے پہلے بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ٹارگٹ کرکے قتل شھید کیا، بعد میں ان کی شھادت پر وکلاء کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر تکفیری خودکش حملہ آور نے حملہ کرکے کئی وکلاء اور حکومتی اہلکاروں کو شھید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ پیغام میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ "جماعت الاحرار” نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ پاکستان میں اسی طرح اپنے حملے جاری رکھے گی اور اس جلد ہی سول اسپتال کوئٹہ کے ایمرجنسی وارڈ پر ہونے والے خودکش حملے کی وڈیو بھی جاری کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button