Uncategorized

کوئٹہ میں دھماکے نے جشن آزادی کی تیاریاں کرتے پاکستانیوں کو افسردہ کر دیا، معصوم نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں بم دھماکے میں وکلا کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ یوم آزادی منانے کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی قوم کو ایک بار پھر دھماکہ کرکے افسردہ کر دیا گیا ہے لیکن اس قوم نے امریکہ، اسرائیل اور بھارتی ایجنسیوں کا مقابلہ کیا ہے، آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کالعدم فرقہ پرست، تکفیری دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کو ختم نہیں کیا جاتا، دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ افغانستان حکومت بھارتی قونصل خانوں کو بلوچستان میں دہشتگردی جاری ر کھنے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ پاکستانی حکومت نے اب تک جواب نہیں دیا کہ اسلام آباد کے امریکی سفارتخانے میں میرین اور افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کی سرگرمیاں کیا ہیں؟

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان میں ایک مسلک کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیا ہوتا تو آج امن و امان کے حوالے سے حالات بہت بہتر ہو چکے ہوتے مگر ایسا نہیں کیا گیا اور اسے فرقہ وارانہ دہشتگردی قرار دے کر خاموشی اختیار کی گئی اور کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی پنجاب حکومت میں بیٹھے وزیر کرتے رہے، جس کا نتیجہ دہشتگردی کی صورت میں جاری رہا، منہاج القرآن میں بھی ریاستی دہشتگردی کی گئی، کسی کو سزا نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھارتی ایجنسیوں کے کردار کا بغور جائزہ لے کر قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہیے اور اس کے سدباب کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button