پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور بم دھماکے کا زخمی ٹریفک پولیس اہلکار شہید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)خیبرپختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں چارسدہ روڈ پر بم دھماکے کا زخمی ٹریفک پولیس اہلکار، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

زرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے چارسدہ روڈ بم دھماکے کے زخمی ٹریفک پولیس اہلکارسجادکی دورانِ علاج شہادت کی تصدیق کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار سجاد، 29 جولائی کی صبح بم دھماکے میں شدید زخمی ہواتھا۔ جو کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہا۔ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس اہلکار کا تعلق چارسدہ سے بتایا گیا ہے۔ دھماکے میں مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button